
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کی تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب اس معاملے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اہم پیشرفت
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے پر تفصیلات سمیت حملہ آوروں سے متعلق جمع کئے گئے حقائق سے بھی آگاہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے کفتگو کے دوران اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بڑا جانی نقصان یا تباہی نہی ہوئی اور فورسز نے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا ۔
وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو تمام افسران اور اہلکاروں کو شاباشی دینے کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کریں گے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم نے بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News