 
                                                      
اے پی سی ری شیڈول کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت آل پارٹی کانفرنس ری شیڈول کی جائے گی جس سے قبل تمام سیاسی رہنماؤں کے تحفظات دور کئے جائینگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحفظات دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سیاسی جماعتوں کو خود مدعو کرینگے جبکہ لیٹر ہیڈ پر دعوت نامہ سیاسی رہنماؤں کو بھجوایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل
خیال رہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ کے بعد اے پی سی کا شیڈول جاری کرینگے۔
وزیراعظم کا فوری ترکی جانے کا فیصلہ
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم 8 فروری کو ترکیہ جائیں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم ترک عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے دورہ ترکیہ کر رہے ہیں، وزیراعظم کی ترک صدر سے انقرہ میں ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی گئی
اس سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی موخر کی گئی، وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یکجہتی کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 