
وزیر خزانہ سے یو اے ای سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور اسحاق ڈار کی موجودہ حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی تعلقات ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع ہیں۔
حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات موجودہ حکومت کی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں سے مکمل آگاہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے وفد کو معاہدے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News