میانوالی؛ پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار
میانوالی میں تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروش امیر حسن سکنہ خانوالا پر ریڈ کر کے اس کے قبضے سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔
ترجمان میانوالی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی پی او میانوالی نے اس کارروائی پر پوری ٹیم کو شاباشی دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
