زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزراء نے اپنے اثاثے ابھی تک ڈیکلئر نہیں کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اثاثے ڈیکلیئر نہیں کیے جاتے تو عدالت سے رجوع کروں گا۔
جس طرح سےوکلاء غائب کئے جا رہے ہیں، اور غیر قانونی گرفتاریاں ہو رہی ہیں اس پر کوئ ردعمل نہیں کیونکہ وکلاء لیڈرشپ ٹاؤٹوں کے ہاتھ میں ہے ، شرم سے مر جاؤ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2023
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جس طرح سے وکلاء غائب کیے جا رہے ہیں اور غیر قانونی گرفتاریاں ہو رہی ہیں اس پر کوئی ردعمل نہیں، کیونکہ وکلاء لیڈر شپ ٹاؤٹوں کے ہاتھ میں ہے۔ شرم سے مر جاؤ۔
عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست ممکن ہی نہیں
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستانی معیشت کا بیڑاغرق کر چکی ہے، عوام ان سے نالاں ہے، ملک میں اس وقت بدترین مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 ماہ پہلے ہم زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر پر چھوڑ کر گئے اب 3.8 ارب ڈالر تک رہ چکے، امپورٹڈ حکومت نے سیاست میں تلخیاں کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دی ہیں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے، اگر ظلم کے خلاف بات نہیں کریں گے تو اپنے ہم وطنوں سے غداری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا گیا، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے دوسری طرف قوتِ خرید میں کمی آ رہی ہے، اگر گورننس کے بحران کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ملک کے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست ممکن ہی نہیں ہے۔ امپورٹڈ وزیراعظم، وزیرخارجہ اور وزیر دفاع پاکستان کے مسائل کو بلکل سمجھتے ہی نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
