عمران خان کا قوم سے خطاب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی بے نتیجہ ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، صدر مملکت کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا اور عمران خان نے صدر مملکت سے آج ہونے والے ٹیلی فونک رابطے پر بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ 90 روز میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، مسرت جمشید، شیری مزاری۔، حماد اظہر اور عون عباس پپی سمیت دیگر شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
