Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا ناقابل قبول فعل ہے، بلیغ الرحمن

Now Reading:

کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا ناقابل قبول فعل ہے، بلیغ الرحمن
بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا ناقابل قبول فعل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے الیگزینڈر جان ملک، بشپ ایمریٹس آف لاہور کی قیادت میں لاہور میں نئے تعینات ہونے بشپ، ندیم کامران نے چرچ آف پاکستان کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب نے بشپ ندیم کامران کو بشپ آف لاہور تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ چرچ آف پاکستان کی سوئیڈن اور ہالینڈ میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانا قابل تعریف ہے، سوئیڈن اور ہالینڈ میں قران پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل نے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔

 معاشرے میں ایک دوسرے کی رائے کا احترام بقائے باہمی کے لیے ضروری ہے

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا ناقابل قبول فعل ہے، معاشرے میں برداشت، ایک دوسرے کی رائے کا احترام بقائے باہمی کے لیے بہت ضروری ہے۔

Advertisement

محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ امید ہے نئے بشپ آف لاہور، ندیم کامران بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور پرامن بقائے باہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

الیگزینڈر جان ملک نے اس موقع پر کہا کہ چرچ آف پاکستان نے ہر فورم پر سویڈن اور ہالینڈ میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر