
محکمہ داخلہ سندھ کا ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی دینے کا حکم
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو سیکیورٹی دینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی سیکیورٹی بھی سخت کی جائے، سیکیورٹی کے فول پروف اقدام کر کے محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے عملے پر حملے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News