Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اور مثبت اقدام

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری محکمہ خزانہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی۔

ریلیف فںڈ کا مائنر ہیڈ G 121 میجر ہیڈ G 12 اور مکمل ہیڈ G 12166 ہے، عوام الناس اور مخیر حضرات اس اکاؤنٹ میں اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکریٹری اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔

Advertisement

اس کے علاوہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران اپنی بنیادی تنخواہ کا نصف عطیہ کرینگے جبکہ گریڈ 1 تا 19 کے اہلکار و افسران بھی اپنی بنیادی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سمیت صوبہ بھر کی مساجد میں نماز جمعہ میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ علماء کرام کی جانب سے عوام الناس سے ریلیف فںڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کے اپیل کی گئی ہے۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

چند روز قبل ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی پیش نظر اراکان کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے بھی خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیر اعظم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانحہ 9 مئی: پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
آج وزیراعظم کابینہ کے فورم سے سانحہ 9 مئی پر حکومتی پالیسی کا اعلان کرینگے
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری
9 مئی محض تاریخ کا سیاہ دن نہیں، دوسوچوں کوالگ الگ کردینے والا دن ہے، وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر