Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری

Now Reading:

قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات، ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن

پنجاب میں انتخابات کیلئے آراوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس پاک فوج، عدلیہ اور نظریہ پاکستان کے مخالف کوئی بات نہیں کریں گے۔

ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیاسی جماعتیں، امیدوار اور پولنگ ایجنٹس الیکشن کمیشن کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کریں گے  اور کسی شخص کو الیکشن میں حصہ لینے یا الیکشن سے دستبردار ہونے کے لیے تحائف دینا کرپٹ پریکٹس کے زمرے میں آئے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن انتخابی سامان اور عملے کی سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل معاونت کی جائے گی۔ سیاسی جماعتیں الیکشن کے دن خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور پولنگ ایجنٹس الیکشن کے دن اپنے امیدواروں کو بیلٹ پیپر پر کوئی نشان لگانے نے یا پھاڑنے سے روکیں گے، کسی امیدوار کے لیے سرکاری یا نیم سرکاری افسر کی مدد حاصل کرنا کرپٹ کے زمرے میں آئے گا۔

اس کے علاوہ تمام امیدوار الیکشن کے لیے خصوصی بینک اکاؤنٹ کھلوائیں گے جس میں الیکشن میم سے متعلق ٹرانزیکشنز کی جائیں گی۔

Advertisement

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری ہونے کے بعد تمام امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات 15 روز کے اندر ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں گے اور کامیاب امیدوار الیکشن کے دس روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات فارم سی پر ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائے گا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کے دن اور اس سے چوبیس گھنٹے بعد تک ہتھیاروں کی نمائش یا استعمال پر پابندی ہوگی، ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینٹ اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

علاوہ ازیں صدر، وزیراعظم، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہوگی تاہم وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا، صوبائی وزراء، وزراء مملکت، مشیر، مئیر، چیئرمین سمیت عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی شخص الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

ضابطہ اخلاق میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن سے 48 گھنٹے پہلے رات 12 بجے کے بعد ہر قسم کی انتخابی مہم پر پابندی عائد ہوگی، سیاسی جماعت پر عوام کے ٹیکس کے پیسے سے الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا پر کسی قسم کی کی تشہیر پر پابندی عائد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر