
وزیراعظم کا پاکستان کی فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین کیا گیا۔
شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے خیراتی اداروں نے ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیجتا رہے گا، وزیراعظم
وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ پاکستان سے جانے والی تمام امداد کو منظم کرنے کیلئے اسے این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے، ترکیہ اور شام میں ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ امدادی کارروائیاں منظم اور امدادی سامان معیاری ہو۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاہم کمیٹی متاثرین کیلئے امداد کی معلومات کا حکومتی اداروں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے تبادلہ کرے گی۔
ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم
واضح رہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیراعظم
اس فیصلے کی پیش نظر اراکان کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے بھی خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News