Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام شہریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

عام شہریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

عام شہریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے شہری اور تاجر سب پریشان ہیں، عام شہریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک بھر میں پھیلے گی، اس تحریک کا مقصد پرامن احتجاج ہے اور ان قوتوں کو باور کروانا ہے جو آئین شکنی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پر رخنہ ڈالا جا رہا ہے، ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ انہوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی، انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے اور آئینی کردار میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں عام شہریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں نئی حدود کو چھو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کے شہری اور تاجر سب پریشان ہیں اور ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن بطوروائس چیئرمین ازخود گرفتاری دینے کیلئے آیا ہوں اور سابق گورنر اور دیگر رہنما بھی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز پاکستان کے دل لاہور سے ہورہا ہے  جس میں پارٹی قائدین، 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاری دیں گے۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ ایساپاکستان چاہتےہیں جہاں عوام فیصلےکریں، کوئی طاقت 22 کروڑعوام کے فیصلے کو نہیں روک سکتی۔

جیل بھرو تحریک

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک  کا پہلا مرحلہ آج لاہور سے شروع ہوگا، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز اور ولید اقبال سمیت 200 پارٹی کارکن پولیس کے حوالے کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے چیئرمین کی ہدایت پر جیل جانے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

Advertisement

زمان پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

خواتین کارکنان بھی عدالتی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن پرامید ہیں کہ جب ’عوام کا سمندر‘ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا تو جیلیں بھر جائیں گی اور مزید لوگوں کو لے جانے کی جگہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کئے جانے کا امکان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر