Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کئے جانے کا امکان

Now Reading:

صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کئے جانے کا امکان
صوبہ پنجاب

صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کئے جانے کا امکان

صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل بھرو تحریک کے معاملے پر پنجاب حکومت نے حالات سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پولیس مال روڈ پر پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری اور سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔

پولیس کو آنسو گیس شیل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں جبکہ رینجرز اور ایف سی کو اسٹینڈ بائی کر دیا گیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے  اور حراست میں لیے جانے والے کارکنان کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

Advertisement

جیل بھرو تحریک

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک  کا پہلا مرحلہ آج لاہور سے شروع ہوگا، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز اور ولید اقبال سمیت 200 پارٹی کارکن پولیس کے حوالے کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے چیئرمین کی ہدایت پر جیل جانے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔

زمان پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔

خواتین کارکنان بھی عدالتی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن پرامید ہیں کہ جب ’عوام کا سمندر‘ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا تو جیلیں بھر جائیں گی اور مزید لوگوں کو لے جانے کی جگہ نہیں ہوگی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عام شہریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے، شاہ محمود قریشی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر