
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے کیس میں اہم پیش رفت
مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے واضح ہے کہ حکومت غریبوں کو مشکلات کے بوجھ تلے کچلنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے ابتر معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب بھی غریبوں کی فلاح کا کوئی پروگرام سامنے آتا ہے، مجرموں کے دُم چھلے نقوی کی نگران کابینہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، غریب دشمنی انہیں ورثےمیں ملی ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ غریب شہریوں کو صحت کارڈ اسکیم کے تحت میسر آنے والے صحت و علاج سے محروم کیا جانا نہایت شرمناک حرکت ہے، تحریک انصاف حکومت کے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت لائسنس لے کر اپنے رزق کا سامان کرنے والے غریبوں کی روزی (ریڑھیوں،سامان) پر لات مار دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی واحد پناہ گاہ بند کرنے سے امپورٹڈ سرکار اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے، منی بجٹ سے واضح ہے حکومت غریبوں کو مشکلات کے بوجھ تلے کچلنا چاہتی ہے، اسحاق ڈار اناڑی کے ہاتھوں معیشت کا مکمل تیا پانچہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسمانوں کو چھوتی مہنگائی کے طوفان میں سسکتے عوام کے ساتھ یہ ایک نہایت بھونڈا اور ظالمانہ مذاق ہے، یہ مجرم، سازشی اور منشی سب نہایت ہی بے شرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہماری جماعت کا موقف ہے کہ اداروں اور قوم میں یکجہتی ہونی چاہیے، شیریں مزاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News