
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے ظہور الہیٰ ہاؤس کنجاہ گجرات پر غیر قانونی پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو رات کے اندھیرے میں حراسہ کیا گیا، 2 ماہ کی نگران حکومت ان اوچھے ہتکنڈوں سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے، ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔
شہباز شریف چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کرے
پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کرے، اب لوگ ان کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا کام صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کارروائیوں پر لگا رکھا ہے۔
گجرات کی متعدد تنظیموں کا سخت ردعمل
دوسری جانب گجرات کی وکلا تنظیموں، آرمی آفیسرز کی سابق تنظیم اور گجرات یونیورسٹی کی طلباہ تنظیم نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن گجرات کا کہنا ہے کہ پولیس سیاسی انتقام میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، ظہور الہیٰ ہاؤس کا سیاست میں ایک احترام کا نام ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پرپولیس کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہے۔
طلباء تنظیم گجرات یونیورسٹی اور میڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے جاری سلسلے کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ
طلبا تنظیم گجرات یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ گجرات کے محسن ہیں جنہوں نے اس شہر کے لئے عظیم کارنامے سرانجام دیے، انہوں نے اہل پنجاب کی خدمت کی ہے۔
علاوہ ازیں سابق سیکرٹری گجرات بار عرفان بشیر کنگ، چیئرمین نشان حیدر گروپ کنجاہ گجرات شیخ شہکاز اسلم نے بھی بھر پور مذمت کی۔
مرکزی انجمن تاجران گجرات، گجرات نیورسٹی کی طلباء تنظیموں، انجمن طلباء اسلام، مسلم سٹودنٹ فیڈریشن نے بھی بھرپور مذمت کی۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس میں چھاپہ مارا گیا ہے۔
پرویز الہیٰ کی بول سے گفتگو
اس حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بدلے لے رہی ہے اور ہمارے خلاف سراسرانتقامی کارروائی کی جارہی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اس عمل کے خلاف عدالت میں جائیں گے اور اب عدلیہ میں جاکر ان سے بات ہوگی۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس ہماری خواتین کو ہراساں کرتی رہی ہے، محسن نقوی کواس عمل کا جواب دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News