Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں پیش پیش

Now Reading:

پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں پیش پیش
پاک فوج

پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں پیش پیش

پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں اپنی خدمات سرانجابم دے رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کا ترکیہ کے شہر ادیامان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے مزید 11 جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران 10 مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی گٸیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہمجموعی طور پر 88 جگہوں پر سرچ آپریشن سمیت 37 جگہوں پر ریسکیو آپریشن کیا گیاہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے اب تک 8 لوگوں کو زندہ نکال لیا ہے اور 134افراد لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں  ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 ٹن امدادی سامان جس میں سردیوں کے خیمے ،4 ٹن ادویات ،کفن ، گرم کپڑے سلیپنگ بیگ اور جیکٹس شامل ہیں PIA کی پرواز کے ذریعے شام کے لئے بھجوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ

خیال رہے کہ ترکی اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے مہلک زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 37000 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ترکی میں کم از کم 31,643 اور شام میں 5,800 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا، شام کے صدر بشار الاسد نے اقوام متحدہ کو ترکی سے دو مزید سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے شام کے متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر