Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مریم نواز

Now Reading:

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مریم نواز
مریم نواز

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مائینارٹیز ونگ کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مائیناریٹیز ونگ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے تجاویز پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے دوران مسیحی برادری کی جانب پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک اور الیکشن کی تاریخ کا مسیحیوں کے پاک ایام سے متصادم ہونے پر احتجاج اور مذمت کی گئی۔

اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا

Advertisement

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج مسیحی برداری اپنا پہلا روزہ رکھ رہے ہیں اور آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا، صدر علوی نے الیکشن کے لئے 9 اپریل کا دن مقرر کیا ہے، جس دن ایسڑ منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتییں برابر کے پاکستانی شہری ہیں، آج مسیحی برداری کے پہلے روزے پر نیک خواہشات اور قبولیت کی دعا کرتی ہوں۔

چیف آرگنائزر نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اقلیتوں نے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، اقلیتوں نے قیام پاکستان، دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

مسیحی برادری کے تحفظات درست ہیں

انکا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کے تحفظات درست ہیں اور ان کے پاک دنوں پر سیاست کرنا اقلیتوں کے ساتھ زیادتی اور جمہوریت کی نفی ہے، غیرمسلم پاکستانی تعلیم، صحت اور خدمات عامہ میں شاندار کاوشیں کرتے آ رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ايسٹر ہو، ہولی ہو، کرتار پور کوری ڈور ہو آپ مجھے جہاں بھی بلائيں گے ميں شامل ہونگی۔

Advertisement

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو سیاسی عمل میں مزید آگے لائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کو مزید مواقع دیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر اقلیتی ونگ کے عہدیداروں نے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارک دی اور کہا کہ آپ نے تنظیمی دوروں کا آغاز کر کے کارکنوں کو زبان دی ہے، کارکنوں کی سرپرستی کرنے اور آواز بننے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پرویز رشید، طلال چوہدری، حنا پرویز بٹ، انوشہ رحمان، سینیٹر کامران مائیکل، رمیش سنگھ اروڑہ (سابق ایم پی اے)، سریش کمار(ممبر مینارٹی ونگ پشاور)، رمیش سنگھ (ممبر مینارٹی ونگ سندھ)، طارق گل (جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ کوئٹہ) اور خلیل طاہر سندھو(صدر مینارٹی ونگ پنجاب) نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر