
ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم
ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کی پیش نظر اراکان کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے بھی خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیراعظم
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز ریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کی جانب سے ترکیہ میں ہولناک زلزلہ پر اظہار افسوس کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیر اعظم اور کابینہ نے ترکیہ کے عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو دورہ ترکیہ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث اے پی سی موخر کی گئی، وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یکجہتی کریں گے۔
یہ بھی پڑحیں:وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News