Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی سربراہی میں ہم ملک کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

Now Reading:

وزیر اعظم کی سربراہی میں ہم ملک کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی حکومت ملک کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سینیٹر حافظ عبدلکریم نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت حکومت کو بہت سے معاشی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، ملک کے سیاسی اور معاشی حالات اور دہشت گردی کے تناظر میں تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر صرف ملک میں استحکام لانے کے لیے کام کرنا ہے۔

بلیغ الرحمن نے کہا کہ اتحادی حکومت  ملک کے میں معاشی استحکام لانے کے لیے کوشاں ہے، اتحادی حکومت وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ملک کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ترجیح ہے۔

سینیٹر حافظ عبدلکریم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے آئینی عہدوں پر بیٹھے گورنر، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف آئین اقدامات کی روایات کے برعکس موجودہ گورنر نے آئینی عہدے کی توقیر برقرار رکھی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات اور دیگر مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر