پاکستان آرمی کا ترکیہ میں ریسکو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
پاکستان آرمی کا ترکیہ میں ریسکو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاکستان آرمی ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی امداد میں سرگرم عمل ہے، پاکستان آرمی کے نوجوانوں نے زلزلہ زدگان کی امداد میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے 14 جگہوں پر سرچ آپریشن کےدوران مزید 17 لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔
پاک فوج کی جانب سے مجموعی طور پر اب تک 77 جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 34 جگہوں پر ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا جبکہ پاکستان آرمی کی ریسکیوٹیموں نے 8 لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال کر ریسکیو کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
