
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
کراچی میں رشتے دار خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ اے تھانے کی حدود میں رشتے دار خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔
ملزم عامر نے اپنی خاتون رشتہ دار سے زیادتی کی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 13 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل
پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ ’میں کام پر گیا ہوا تھا تو ملزم عامر میرے گھر پر آیا اور میری بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کو منگھوپیر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں 21 تاریخ کو عصر کے وقت خاتون کے گھر گیا تھا ، میں نے خاتون کو پکڑ کر اس کے منہ پر کپڑا رکھا اور زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں روزانہ اوسطاً 12 بچے زیادتی کا شکار ہورہے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر نے کم عمر بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News