گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے میں سیاست نہیں کھیلنی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر خیبرپختونخوا نے پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کے دہشتگردی سے جنگ لڑ رہا ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے شہادتیں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور امن کو تباہ کرنے اس طرح کے حملے کئے جارہے ہے، کراچی میں عوامی گورنر کے طور پر آیا ہے، خیبرپختونخوا کے گورنر تو سپر عوامی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے، عمران خان کھبی بھی دوبارہ وزیر اعظم بن سکتا ہے، عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی سیاست چھوڑ کر ملک کی ترقی کے لئے بات کرے، دہشت گردی کے خطرے میں سیاست نہیں کھیلنی چاہیئے۔
اس موقع پر آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس لائن دھماکہ کی تحقیقات جاری ہے، سی سی ٹی وی اور ڈی این اے کا چیک کرنے کا عمل کیا گیا ہے، اپنے شہداء کا خون معاف کرنے والے نہیں ہیں، کراچی حملے کی تحقیقات میں سندھ پولیس کو تعاون دینگے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی حملے میں تحقیقات مکمل کی گئی ہے، پاکستان میں راہ کا 20 سالا انوسنمٹ ہے، سندھ میں 10 ہزار پولیس کی کمی کا سامنا ہے، سیف سٹی کا منصوبہ بھی تاحال مکمل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی پولیس آفس حملہ: تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
