پشاور، سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں اسلامیہ کالج کے پروفیسر کا قتل
خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران مبینہ طور پر چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر بشیر کو قتل کردیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
پشاور: اسلامیہ کالج کے ہاسٹل میں پروفیسر کو سیکیورٹی گارڈ نے قتل کردیا#BOLNews #Peshawar pic.twitter.com/zzdKyqxW0y
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 19, 2023
واضح رہے کہ پروفیسر بشیر اسلامیہ کالج کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے۔
اس حوالے سے اسلامیہ کالج کے ترجمان علی ہوتی نے بتایا کہ پروفیسر بشیر کا تعلق مردان سے ہے، چوکیدار کے ساتھ پروفیسر بشیر کا جھگڑا چل رہا تھا۔
علی ہوتی نے مزید کہا کہ چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر پروفیسر کو قتل کردیا اور مبینہ قاتل موقع واردات سے بھاگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: اسلامیہ کالج میں اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
