Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر حملے کی سازشیں تیار ہورہی ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر حملے کی سازشیں تیار ہورہی ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید

عمران خان کے پاس اطلاعات ہیں انہیں قتل کردیا جائے گا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر حملے کی سازشیں تیار ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے جو سپریم کورٹ سے نکلے گا ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے۔ گامنی لانڈر کے کنگ کا بیٹا بلاول اپنے نیب کے قانون ختم اور ججز پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، یہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن ہی واحد راستہ ہے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک انارکی اور سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے، بجٹ خسارہ 62 کھرب تک پہنچ گیا ہے، الیکشن ہی واحد راستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کو ڈیتھ زون میں داخل کردیا ہے، راجن پور کی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی۔

مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دیکھانا شروع کردیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں اور ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دیکھانا شروع کردی ہیں،  سپریم کورٹ پر حملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیار ہورہی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی خواہشات پر بینچ تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

دوسری جانب شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ڈاکو کا ساتھ نہیں دیا، عدلیہ کا فیصلہ منظور ہوگا۔ جیل میرا سسرال ہے جب کہیں گے چلا جاؤں گا، اب چور ڈاکو کہیں گے کہ یہ بنچ بنے گا؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثار میرا بھائی ہے سیاست اسکی اپنی ہے، چھوٹی سی سیاست کرتا ہوں قلم دوات پر ہی الیکشن لڑوں گا۔

Advertisement

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کہنے جارہی ہے کہ کون الیکشن کرائے گا، قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، نیب زدہ لوگ عدالت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر