مراد سعید نے کل سیاسی وابستگی سے بالاتر امن کیلئے کال دے دی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے کل جمعے کے بعد سیاسی وابستگی سے بالاتر امن کیلئے کال دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ کل انشاءاللہ بعد از نماز جمعہ خیبرپختونخواہ کے عوام کسی کے جنگ کے خلاف اپنے امن کے لئے نکلیں گے؛ بعد از نماز جمعہ پشاور کلب، مردان، مرغوز صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، مہمند، باجوڑ اوع دیگر اضلاع میں ایک ہی آواز گونجے گی اور وہ ہے، ہم امن چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 80000 شہدا کی قربانی کے بعد ہم نے یہ امن حاصل کیا ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دینگے، ہم کسی کی جنگ میں ایندھن نہیں بنیں گے، پختونخواہ پولیس کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ ہے کہ ہمارے پولیس جوانوں کا خون خشک ہونے سے پہلے انکے خلاف پروپگنڈہ کیا گیا، جب بیرونی مفاد کے لئے بدامنی پر خاموشی اختیار کی جار ہی ہو تو اپنے امن کو خود ہی یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ نظریہ بعد میں پہلے ہمارا امن ہے، اللہ نہ کرے بے گھر ہونگے تو اکٹھے ہونگے، جنازے اٹھیں گے تو سب کے اٹھیں گے، سکول تباہ ہونگے تو سب کے ہونگے، ہم نے لاشیں گننے کا انتظار نہیں کرنا مالاکنڈ کے عوام کی طرح خود اسکو روکنا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ کل جمعے کے نماز کے بعد ہر شہری اپنے شہر میں پر امن مارچ امن کے پرچم کے سائے تلے کرے۔
واضح رہے کہ آج رات دس بجے ٹوئٹر اسپیس میں مراد سعید امن مارچ کے تفصیلات بتائیں گے۔
ضرور پڑھیں؛ ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
