Advertisement
Advertisement
Advertisement

90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے، شیخ رشید

Now Reading:

90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے، شیخ رشید
شیخ رشید

ن لیگ گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا 18گاڑیوں کا شہانہ سیکیورٹی اسکوارڈ بڑھ گیا۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہناے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے1997 کی تاریخ دہرانہ چاہتے ہیں، لیکن ناکام ہوں گے۔

اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئے گا، 90روزمیں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کر لے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یا عذاب میں دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جارہا ہے، اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا۔

Advertisement

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتا دے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے، وزیر داخلہ دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی سکواڈ پرلاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت جو مرضی ریفرنس دائر کرے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، شیخ رشید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر