
سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی عائد
سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔
حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق فوری ہوگا ۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامے سے مستثنی ہوں گے ۔
حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ پولیس اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز پر ڈیوٹی اورز کے دوران پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سے قبل کراچی میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین میں دفنایا گیا اسلحہ بھاری تعداد میں برآمد کیا گیا جس میں تیس بور پستول ، شاٹ گن موجود ہیں ۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی کا کہنا تھا کہ اسلحہ چھ بوریوں میں ملا ہے جس میں 64 شارٹ گن ہیں ۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ 16 پستول ایک میٹل ڈیٹیکٹر ایک وائرلیس میٹرولا سیٹ بھی ملا ہے تاہم تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ اسلحہ کس کا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News