
سندھ میں 16 فروری سے شدید گرمی کا امکان
سندھ بھر میں کل سے شدید گرمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 16 فروری سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔
سندھ کے مغتلف علاقے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، میرپور خاص میں 16 تا 19 فروری شدید گرمی ہوگی جبکہ اس دوران درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور کراچی میں اس دوران درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی کا فروری میں اوسط درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری ہوتا ہے، ماہ فروری میں اس قسم کا موسم عموماً نہیں ہوتا ہے، موسمیاتی تغیر موسم میں شدت کا سبب بن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News