
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ترک ہم منصب ڈاکٹر نورالدین نیباتی سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ڈاکٹر نورالدین نیباتی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ڈاکٹر نورالدین نیباتی کو ٹیلی فون کال کی جس کے دوران انہوں نے ترکیہ میں ہونے والے تباہ کن زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس دوران اسحاق ڈار نے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
ترک وزیر خزانہ نے اس دوران کہا کہ ترک صدر نے اپنی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے اس تعاون پر تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News