
لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار
وفاقی پولیس کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے فیملی ذرائع نے بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب اس وقت تھانہ رمنا میں ہیں، ہمیں ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی نہیں دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو گرفتار کر لیا گیا,لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ، فیملی ذرائع , سمیع ابراہیم اہم حقائق بتا دیئے #BOLNews #AmjadShoaib@GenAmjadShuaib1 @samiabrahim pic.twitter.com/TlzlMlwdDo
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 27, 2023
ذرائع کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ٹی وی پر انٹرویو دینے کے بعد ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا، ان پر تھانہ رمنا میں ایف آئی آر نمبر 150 درج کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امجد شعیب پر عوام کو بغاوت پر اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان پر ایف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر 153 اے اور 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کی تفصیلات
جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ اسلام آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں عوام کو اکسانے کی 153اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ بول ٹی وی کے پروگرام کے دوران امجد شعیب نے عوام کو بغاوت پر اکسایا، عوام سے مثال کے طور پر کہا جائے کل سے سرکاری دفاتر میں کوئی نہ جائے، اگر کوئی دفاتر نہ گیا تو حکومت سوچے گی ہم بیٹھے حکومت کررہے ہیں۔
مقدمے کے مطابق بیان میں سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو اپنے سرکاری قانوی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے اکسایا گیا، بیان کا مقصد اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں حکومت کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیان سے ملک میں بے چینی بدامنی اور انتشار پیدا کیا کرنے کی کوشش کی گئی، عوام سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو مشورہ دے کر مخصوص طبقوں میں بدامنی بے چینی اور دشمنی پیداکرکے مزید پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ حکومت اورحزب اختلاف میں مزید دشمنی، اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی، تین طبقوں، حکومت، اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں نفرت اور دشمنی کی فضا پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News