
ملک قانونی، اخلاقی اور معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے سلسلے کے اندر ملک قانونی، اخلاقی اور معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی بات کرتا ہوں کہ جتنے بھی مقتدر ادارے ہیں یہ ملک آپکا ہے، ہم یہ کہتے ہیں ملک آپکا ہے اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بالکل واضح کہہ دیا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کرائیں۔ پی ڈی ایم میری کپتان کی ایک لاتھ کی مار ہے، مقتدر ادارے اپنا کردار ادا کریں، ہم تباہی کے جس دہانے پر کھڑے ہیں اسکا تقاضہ ہے کہ ملک کو اس سے بچانا ہے۔
اسد قیصر کی گفتگو
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کو ہم نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا، سی ایم بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔
شاہ فرمان
سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر مشورہ نہیں دے سکتا، اس نے تاریخ دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے، اس ملک کا کیا بنیں گا اگر یہ انتخابات نہیں کراتے۔
یہ بھی پڑھیں: 90 دن میں انتخابات نہیں ہوئے تو آرٹیکل 6 لاگو ہوگا
شاہ فرمان نے مزید کہا کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، معاشی تجزیہ کار پہلے کہہ چکے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، اس ملک کے اندر جمہوری عمل نہیں روکنا چاہیے۔
پی ٹی آئی وکیل معظم بٹ
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل معظم بٹ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے گورنر اور حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہا تھا، صوبائی حکومت نے جواب جمع کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے ہمارا کوئی کام نہیں۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ عدالت نے سماعت ملتوی کر کے جمعرات کو دوبارہ سننے کا کہا اور گورنر سے تحریری جواب مانگ لیا ہے، صرف ایک دن کی مہلت دی ہے، آئین بالکل واضح ہے، گورنر بھی اپنی پوزیشن واضح کریں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے کیس سے متعلق پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کر کے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا انتخابات کیس، الیکشن کمیشن اور گورنر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News