 
                                                      گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت، کے پی اور پنجاب کے کئی شہروں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ہری پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اٹھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہر طرف خوف کا سماں#BOLNews #Earthquake pic.twitter.com/3jXgm72gbK
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 24, 2023
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 47 کلو میٹر زیر زمین تھی ۔
زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔ اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ریکٹر اسکیل پر 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 