
عسکری قیادت کی جانب سے کامیاب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے آپریشن ‘سوئفٹ ریٹارٹ’ کے 4 سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
The daring, resolute & measured response from Pakistan thwarted Indian nefarious designs. Let this day be a reminder that while being a peace-loving nation, Pak AFs are ever ready, not only to defend every inch of motherland, 2/3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2023
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل
یاد رہے کہ 27 فروری کا دن پاکستانی عوام یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی چوتھی برسی پیر کو ملک کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منائی جا رہی ہے جس نے اسی دن 2019 میں بھارتی ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا تھا اور ان کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن کے نام MiG-21 اور Su- 30 تھے۔
آج کا دن بھارت کو صدیوں یاد رہے گا کیوں کہ 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتادیا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کو واپس کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News