
ن لیگ سیکیورٹی کے بغیر عوام میں نکل کر دکھائیں، مسرت چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، سیکیورٹی کے بغیر عوام میں نکل کر دکھائیں۔
رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود نے کالا کوٹ پہن کر جھوٹ بولا ہے، انکا لیڈر اسٹریچر پر خواتین کی طرح لیٹا ہوا تھا اور ہمارا شیر تین گولیاں کھا کر بھی پاکستان میں موجود ہے۔
ن لیگ نیم پاگلوں کی جماعت ہے
انہوں نے کہا کہ سرجریاں کروا کر شریف خاندان پاگل ہو گیا ہے، ن لیگ نیم پاگلوں کی جماعت ہے، بھگوڑا 10سال کا معاہدہ کر کے بیرون ملک بھاگ گیا تھا، افسوس سے کہنا چاہتی ہوں کہ آئین پاکستان صرف کتابوں میں ہے۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم کمزور نہیں پُرامن لوگ ہیں، پی ٹی آئی آئین وقانون کی پاسداری کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔
عوام عمران خان کی کال کیلئے تیار رہیں
انکا کہنا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، سیکیورٹی کے بغیرعوام میں نکل کر دکھائیں، عوام کے جوتوں سے ڈر کر الیکشن نہیں کروایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکی ہے، مسرت جمشید چیمہ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 22 کروڑعوام ملک کے اصل وارث ہیں، عوام کو سب یاد ہے، بدلہ لیں گے، عوام عمران خان کی کال کیلئے تیار رہیں، عوام انتخابات کی تیاری کریں۔
عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ثابت قدم ہے، ظلم وجبر نے تحریک انصاف کو کندن بنادیا۔
مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر جارہا ہے، معلوم ہے گرفتاریاں مخالفین کا آخری حربہ ہے، اس لیے ازخود جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، فیصلہ ہوجائے گا یہاں مافیاز کا راج رہے گا یا ملک کے عوام کا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News