Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان ڈار کے پی اے کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے، عطا تارڑ

Now Reading:

عثمان ڈار کے پی اے کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے، عطا تارڑ
عطاء اللہ تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان ڈار پی اے کا اقبالی بیان آیا پچاس لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے لے کر عثمان ڈار کو دیے اس پر از خود نوٹس لیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک ملزم کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی جس نے رشوت لی اور پیسے آگے پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ نوبت آ گئی گھر میں چور ڈاکو موجود ہیں جو بزدار و فرح گوگی سے پیسے لوٹے گئے، تاریخ میں پہلی بار ہوا سابق وزیر اعظم نے اعتراف کیا جعلی دستاویزات بناکر ڈار برادران سے نوکری حاصل کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پندرہ سے بیس فیصد کا کمیشن پہنچایا گیا، عمران خان کے ساتھ بیٹھے شخص کا اسکرپٹ ٹھیک نہیں تھا وہ تو اب کپڑوں کو اتارنے کی کیوں بات کرتے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں بڑے صاحب آتے تو آواز لگتی ہے قوم سے مذاق چھوڑ دیں، کسی نے عمران خان کو تھرڈ اسکرپٹ دیا ہے سیدھا اور الٹا لٹکایا جاتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی لوگوں پر جعلی نوکریاں باٹنے کا الزام ہے تو بے شرمی سے دفاع کررہے ہیں، عمران خان اور باقی لوگوں کے لئے قانون الگ الگ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لاہور کینٹ میں ڈھائی کروڑ کا پلاٹ کیسے ملا چالیس کروڑ روپے کا پلاٹ مل گیا، قاضی فائز عیسی کی بیٹی کو کٹہرے میں بے گناہ کھڑا کیا تو وہ رونے لگی، ان کے داؤد ایڈووکیٹ کی سماعت نہیں ہو رہی، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیں تو دوسرے جو بیٹی نہ ماننے پر نہ نکالیں۔

انکا کہنا ہے کہ بھوک، مہنگائی ناانصافی کی وجہ سے ہے ایک کو لاڈلا اور دوسرے کو سزا دے کر باہر نکال دیا، عثمان ڈار پی اے کا اقبالی بیان آیا پچاس لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے لے کر عثمان ڈار کو دیے اس پر از خود نوٹس لیا جائے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہیے ووٹ دیں گے تو گنتی میں شامل نہیں ہوگا کیسا قانون ہے ، مودبانہ گزارش ہے کہ دو جج صاحبان بنچ سے الگ کرکے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

Advertisement

انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین پر فیصلہ دے کر پی ٹی آئی کی حکومت بنائی گئی، مرتضیٰ و مصطفیٰ نقوی کو کوئی جج انکار نہیں کرتا بڑی بڑی کمپنیوں سے تاجر سب ان کی لسٹ اس لئے کہ والد جج ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عجیب منطق ہے باقی وکلاء کا کیا قصور ہے کہ ان کے والد جج نہیں ہیں، قاضی فائز عیسیٰ والا قانون سب پر لاگو ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ ہماری برداشت کی حد ہے قانونی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے، الیکشن کے لئے تیار ہیں بنچ کا ایشو ہے جو جج کرپٹ غلام محمود ڈوگر کا حمایت یافتہ ہے، فل کورٹ آئین کی تشریح کرے اور انصاف ہوتا نظر آئے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ لاڈلے کو سہولت کاری دی جاتی ہے کیونکہ وہ ہینڈ سم ہے، میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں کسی کو بریف کیس دیا تو ثبوت دیں، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کے ججز کے اثاثے سامنے لے آئیں اگر رفیق تارڑ سے کسی کی کم جائیداد مل جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر