کراچی: ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ہے ۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گرین لائن بس کے روٹ پر بچہ آ گیا تھا، بچے کو بچاتے ہوئے گرین لائن بس جنگلے سے ٹکرا گئی ۔
کراچی: ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ #BOLNews #Karachi pic.twitter.com/1GMoxweDSj
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 24, 2023
ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور تیز رفتاری کے باعث بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے ٹکرائی ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین لائن بس سروس کا کرایہ سُن کر کراچی والوں کے ہوش اُڑ گئے
ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار خاتون زخمی ہوگئیں جب کہ دیگر مسافر محفوظ رہے تاہم زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی ہے ۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے کہا کہ گرین لائن بس حادثے کے باعث ناگن چورنگی سے سخی حسن کی جانب جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی آہستہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گرین لائن بس سروس کا دورہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
