
مسافروں کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے، کمشنر راولپنڈی
کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے کہا ہے کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کا دورہ کیا اور جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کی واش رومز کو مزید صاف رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
ثاقب منان نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
کمشنر راولپنڈی نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں قائم ہوٹل کا بھی دورہ کیا۔
ثاقب منان نے کہا کہ کھانے پینے کی جگہ کو صاف ہونا چاہیئے، ہوٹل میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جائے۔
کمشنر راولپنڈی نےجنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں قائم میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ سییکورٹی کے لیے 14 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
ثاقب منان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے جلد ان کے وفد سے ملاقات ہوگی اور اسلام آباد انتظامیہ سے مل کر منڈی موڑ سے راولپنڈی اسلام آباد سنگم پر تجاوزات کا خاتمہ کریں گے، مسافروں کو سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔
کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے مزید کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ پر تمام بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News