
ترکیہ میں شدید نوعیت کا زلزلہ؛ سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
ترکیہ میں شدید نوعیت کے زلزلے پر پاکستانی سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام کی سرحد کے قریب ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
مختلف سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
شازیہ مری
وفاقی وزیر شازیہ مری نے ترکیہ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور ان کیلئے دعاگو ہیں۔
Terrible news about 7.8 magnitude earthquake in Türkiye 💔
Praying for the safety of our brothers and sisters 🤲🏻
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) February 6, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News