Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، سلطان محمود چوہدری

Now Reading:

بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، سلطان محمود چوہدری
سلطان محمود چوہدری

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سہنسہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حالیہ دورہ برطانیہ، یورپ، امریکہ اور ترکی سے میں نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی اب مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کا موقف سمجھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا بنیادی مقصد 5 اگست 2019 کے مودی حکومت کی طرف سے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم کرکے ہڑپ کرنا چاہتا تھا اور مقبوضہ کشمیر میں 42 لاکھ غیر ریاستی ہندؤں کی آبادکاری کرکے ریاست کی ڈیمو گرافی کی تبدیلی اور وہاں کی حلقہ بندیاں تبدیل کر کے ایک ہندؤ وزیر اعلیٰ لانے کی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کرنا تھا اور مودی کے مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری 35 سالہ بیرون ممالک مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں دوروں میں یہ دورہ سب سے کامیاب دورہ تھا، میری اقوام متحدہ میں ملاقاتوں میں اقوام متحدہ کے حکام نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اس مسئلہ کو حل کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا کے سامنے بھارت کا سیاہ چہرہ بری طرح بے نقاب ہوچکا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

Advertisement

سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری سیاست کا آغاز مسئلہ کشمیر سے ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک میری جدوجہد جاری رہے گی، میں جہاں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے بطور صدر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہوں وہاں پر آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کروانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کروں گا، سہنسہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ برطانیہ، یورپ، امریکہ اور ترکی سے مسئلہ کشمیر حقیقی معنوں میں بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا ہے، مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور بھارت کے اندر دیگر مذاہب کے حقوق صلب کررکھے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں جمہورت نہیں بلکہ ہندؤ آمریت ہے جو ہندؤ توا کے نظریہ پر چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دورہ کے دوران میں نے اقوام متحدہ سمیت یورپی پارلیمنٹ، برطانوی پارلیمنٹ، امریکی وزارت خارجہ اور دیگر فورمز پر ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا مقدمہ جارہانہ انداز میں پیش کیا ہے، مختلف ممالک کی کشمیری کمیٹیوں سمیت ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے مودی کو پہلے پیغام دیا تھا کہ وہ دنیا میں جہاں بھی جائے گا میں اس کا پیچھا کروں گا اسی وجہ سے میں نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے مؤقف کو جرات مندی کے ساتھ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گا ہ پر مارچ کیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ختم کردے لیکن بھارت نے خود بین الاقوامی سطح پر ایسی غلطیاں کی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی رائے عامہ بھارت کے خلاف ہو رہی ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت اپنے آپ کو بڑا جمہوری ملک سمجھتا تھا لیکن اس نے بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں کے جس طرح حقوق غصب کیے ہیں اس سے اس کا سیکولرازم کا پول دنیا کے سامنے کھل گیا ہے میرے حالیہ دورے سے مسئلہ کشمیر جس طرح دنیا بھر میں اجاگر ہورہا ہے اس کا کریڈٹ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی خاطر لہو دینے والے شہداء کی قربانیوں کے باعث ہے۔

سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ رنگ لائیں گی اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو جلد آزادی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے جہاں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے وہاں پر اب آزاد کشمیر میں بہتری کے لیے بھی اپنا کردار ادا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دورہ امریکہ، برطانیہ، بیلجئم اور ترکی کے تحریک آزادی کشمیر پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور میرے اس دورے سے میں نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یہاں سہنسہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور انداز آواز اٹھائیں گے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں جہاں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے بطور صد ر ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہوں وہاں پر آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کروانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کروں گا، سہنسہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر جلسہ عام سے وزیر مال چوہدری محمد اخلاق کے علاوہ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، مشیر سماجی بہبود سردار محمد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق خان، سردار ربنواز خان، چوہدری عبدالغفور ممبر ضلع کونسل، راجہ خلیق، راجہ افتخار و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر