Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر

’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘

آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیر اعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، شہ رگ کے بغیر ہم زندگی کا تصور کیسے کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہر سال ہم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر بغیر کسی تفریق کے سیاسی و گروہوں اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی 22 کڑوڑ عوام متحد ہو کر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور صدر مملکت کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

تنویر الیاس نے کہا کہ ہم اقوام عالم کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ تقسیم ہندوستان کا ایجنڈا اس وقت تک ادھورا ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، کشمیر محز زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور یقینی طور پر کشمیری عوام نے ہی اپنے مستقبل سے تعلق فیصلہ کرنا ہے۔

ہندوستان کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے تنبیہہ کی کہ وہ اپنے ناپاک عزائم پر عمل درآمد کرنے کی مت سوچے اور کشمیریوں کو ان کی منشا کے مطابق فیصلے کرنے دے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ایٹم بم چلانے کے لیے ہوتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: 5 فروری، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہمیں بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالنا آتی ہے، ہم ہندوستان کو موقع دے رہے ہیں کہ پر امن طریقے سے اس سنگین مسئلے کا حل اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر