
وزیر اعظم زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کیلئے آج سے ترکیہ کا دو روزہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج سے 17 فروری تک ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس دورے کے دوران وزیر اعظم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کر کے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور جاری امدادی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیر اعظم جنوبی ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جس کے دوران علاقے میں تعینات پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ زلزلے سے بچ جانے والوں سے بھی بات چیت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نے 6 فروری کو ترکی کے صدر طیب اردگان سے بات کی تھی اور انہیں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
شہباز شریف ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
I am leaving for Türkiye with a message of unwavering solidarity and support for our Turkish brothers and sisters from the people and government of Pakistan. True to the spirit of one nation living in two states, we consider their loss as ours.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 16, 2023
AdvertisementNatural disasters as the earthquake in Türkiye & Syria are beyond the capacity of any single government to handle. No country, howsoever resourceful, can deal with devastation of this magnitude. It is time the world came forward & extended support to the suffering humanity. https://t.co/L1PA8NoSY4
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 16, 2023
ضرور پڑھیں؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شام کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News