 
                                                      پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف
پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،ترکمانستان خطے کا اہم ملک ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوطرفہ پارلیمانی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ ہونے کا موقع ملے گا،ترکمانستان پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، ترکمانستان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 