
فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا۔
فواد چوہدری کے وکیل اور ان کی سگے بھائی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ کا بہت شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فواد چوہدری کو رہا کروا دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چودری نے ظلم اور بربریت کا سامنا کیا۔
فواد چوہدری پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
پی ٹی آئی کارکنان نے فواد چوہدری کی رہائی پر نعرے بازی بھی کی۔
فواد چوہدری کی رہا ہونے کے بعد میڈیا سے پہلی گفتگو
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بہت مشکور ہوں، پارٹی ساتھ کھڑی رہی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی فرخ حبیب کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں، مصطفیٰ کھوکھر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بار کونسلرز کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کی تمام پر توجہعمران خان کو مائنس کرنے پر لگی ہے، اداروں کے بغیر کون سا ملک چل سکتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں؛ رہنما تحریکِ انصاف فواد چودھری کی ضمانت منظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News