 
                                                      وطن کی مٹی کا قرض ادا کرنے والے شہدائے پاک فوج کی لازوال قربانیاں
وطن کی مٹی کا قرض ادا کرنے والے شہداٸے پاک فوج کے شہداء نے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ، پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن کی مٹی کے یہ گوہر نایاب کبھی سپاہی رضوان محمود کی صورت میں ماں کا فخر بنے تو کبھی میجر دانش نے اپنی قربانی سے وطن کو سرخرو کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کبھی لانس ناٸیک محمد عامر نے شہادت کی تمنا کی اور شہادت کو شہد سمجھ کر نوش کیا تو کبھی حوالدار محمد اکرم نے ملک و قوم کیلٸے اپنی وفاٶں کا حق ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مسلّح افواج ہمہ وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کبھی ناٸیک عمران کی شہادت نے دل دہلایا تو کبھی کیپٹن کاشان کی ماں کے آنسوٶں اور اسکے والد کے حوصلوں نے کوہ صبر کو بھی حیران کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن عفان کی ذوق خداٸی اور لذت آشناٸی کوٸی دیکھے تو کوٸی حوالدار محمد نوید کی جرات سے سبق سیکھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حوالدار اسلم جو شہادت پرالحمد لللہ کا درس دینے والا جری ہو یا کیپٹن سلمان سرور جسکی زندگی کا مقصد ہی وطن پر جانثار ہونا رہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گویا وہ کیپٹن صغیرعباس کی دُکھیا ماں کا غم ہو یا اسکے والد کا حوصلہ یا پھر میجر شجاعت حسین کا وطن کے عشق میں سر بکف ہو کر جام شہادت نوش کرنا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ سب شہید ہمارے محسن ہیں جنہوں نے اپنا ”آج“ پاکستان کے ”مستقبل“ پر قربان کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہاٸیوں سے دہشت گردوں کیخلاف جس بھرپور انداز میں پاک فوج نے کامیاب آپریشنز کیے دنیا میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن راہِ راست ہو ، ضربِ عضب ہو یا کہ ردالفساد پاک فوج کے افسران سے لیکر جوانوں تک شہدا کا ایک طویل سفر ہے
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سلام ہے شہداءِ پاک فوج کے لواحقین کو جنہوں نے اپنے لختِ جگر اس مٹی کی محبت میں بخوشی قربان کردیے اور شہادت پر الحمداللہ کہا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وہی قومیں ہمیشہ زندہ و تابندہ رہتی ہیں جو اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد اور خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 