ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں مگر بےوفائی نہیں کرسکتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی گرفتاری کے متعلق بات کی ہے۔
اس کیس کےپیچھےایکFaceہےیہ نئی پارٹی بناناچاہتےہیں پیٹریاٹ،کہتےہیں میں اس کوہیڈ کروں لعنت بھیجتا ہوں،ساری زندگی جیل گزارسکتاہوں مگر بےوفائی نہیں کرسکتایہ صوبائی الیکشن نہیں کرارہےپاکستانی قوم انصاف کےلئےغربت اوران چوروں ڈاکوؤں اورلٹیروں کےخلاف باہرنکلےسب لوگ ٹویٹر پرمجھےفالو کریں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 9, 2023
انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے ایک چہرہ ہے، یہ ایک نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اس کو لیڈ کرو لیکن میں اس پیشکش پر لعنت بھیجتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میں اپنی ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن بےوفائی نہیں کرسکتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صوبائی الیکشن نہیں کرا رہے، پاکستانی قوم انصاف کے لئے ان چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف باہر نکلے اور سب لوگ مجھے ٹویٹر پر فالو کریں۔
دوسری جانب شیخ رشید نے مری میں پیشی کی موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سےغداری نہیں کر سکتا۔ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کروائیں یہی حل ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں خود این اے 62 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔ یہ کوئی پرچہ نہیں ہے سارے فراڈ کے پرچے ہیں۔ تفتیشی افسر نے تین دن کا ریمانڈ مانگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں اسکروٹنی کے لیے شیخ رشید کو اجازت مل گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
