Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیگی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Now Reading:

لیگی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
پی ٹی آئی

لیگی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لیگی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے نون لیگ کے ٹکٹ پر منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان نے شریفوں سے ناطہ توڑ لیا  ہے اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان  کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے رائے حیدر علی خان کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران رائے حیدر علی خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت، تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر رائے حیدر علی خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف فسطائیت کیخلاف جدوجہد کا استعارہ، قومی قیادت کی اہلیت و صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں، ان کے خوف میں نام نہاد اہلِ سیاست پوری قوت سے دستور و جمہوریت کو کچلنے میں لگے ہوئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو جواب ننگی جارحیت اور فسطائیت سے دیا جارہا ہے، عمران خان قوم کا انتخاب ہیں، نشانۂ انتقام بنا کر قوم کی توہین کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہمشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر چلتی معیشت کو ہفتوں، عشروں میں تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، عوام بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے بِلک رہے، بےرحم گروہ نے ان پر زندگی تنگ کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہحقیقی آزادی کے حصول کی جدوجہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو مزید تباہی کے گھاٹ اتارنے کی بجائے فوری عام انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا حق دیا جائے،۔

خیال رہے کہ رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر