Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضیاء محی الدین کی وفات میرے لیے ایک ذاتی نقصان ہے، صدر مملکت

Now Reading:

ضیاء محی الدین کی وفات میرے لیے ایک ذاتی نقصان ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

منی بجٹ کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضیاء محی الدین کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی وفات میرے لیے ایک ذاتی نقصان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ضیا ء محی الدین کی وفات پر تعزیت  کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور فن کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں فن، ادب، پرفارمنگ آرٹ، فنکاری ، ہدایتکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فن ، اداکاری ، پیشکش ، ہدایتکاری کے شعبے میں ضیاء محی الدین ایک بلند پایہ شخصیت تھے، ان کی وفات میرے لیے ایک ذاتی نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نثر اور شاعری کے بہترین قاری تھے اور موسیقی کے ساتھ ٹھیکا لگا کر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ فن کے شعبے اور ان کے اہل ِ خانہ کو یہ دکھ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ممتاز اداکار، معروف ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائیگی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ضیا محی الدین کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم رات بھر انکی طبعیت تشویش ناک رہی وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے۔

ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔

اپنی بہترین کمپیئرنگ، براڈکاسٹنگ، شاعری اور نثر کی تلاوت، اداکاری اور تھیٹر ڈائریکشن کے لیے جانا جاتا ہے، اس نے سینکڑوں طلبہ کی رہنمائی کی۔

انہیں 2012 میں فن کی بہترین خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر