Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں صبح سویرے دھند کا راج، موسم خشک رہنے کا امکان

Now Reading:

کراچی میں صبح سویرے دھند کا راج، موسم خشک رہنے کا امکان
کراچی

شہر کراچی میں دھند کا راج، حدنگاہ متاثر

شہر کراچی میں آج صبح سویرے جہاں ایک طرف دھند ہونے کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی وہیں دوسری جانب دن بھر کے دوران موسم خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا موسم خشک رہے گا جس دوران زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا کی سمت تبدیل   ہوئی ہے جس کے باعث آج شہر میں 12 تا 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اس سال کتنی گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کراچی کے علاوہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا جس دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ملتان:

ملتان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان:

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پشاور :
پشاور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں سردی برقرار ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اسکے علاوہ مانسہرہ، کوہستان اور بالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقعات ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان کے ساتھ ہی سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر