
مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے مسلم لیگ ن تھی نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی تو مسلم لیگ ن کو احساس ہوا کہ نوازشریف کتنے پارٹی کیلئے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی وہ تیز نہیں چل رہے، عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کر دیا ہے ہم تعمیر نو کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آرہے، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آرہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم میدان میں ہیں کہنے میں کوئی قباحت نہیں مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا، لوگوں کو چیزوں کا علم ہے چار سال عمران حکومت میں ایک بار جلسہ نہیں کر سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی مکافات عمل کا شکار ہوئے ہمیں بھی معلوم تھا کیا کرتے رہے ہیں، عمران خان ایسے لوگوں کے احتساب سے نہیں بچنا چاہئیے جبکہ احتساب انتقام کیلئے نہیں بلکہ ہمیں لائن ڈرا کرنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں لائحہ عمل بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گریٹ گیم نہیں رہی کردار قوم کے سامنے آچکے ہیں، عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارہ کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کا اربوں روپے کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیا، ن لیگ پرانی جماعت تھی روایتی جماعت کے سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اب احساس ہوا ہے اور ملک میں کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے ملک میں سوشل میڈیا کو مضبوط کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ یہ میری حکومت نہیں ہے، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ ملک ترقی پذیر ہے اس کو فوکس ترقی پر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں ایبٹ آیاد میں مجھے کہا گیا کہ ن لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرتی، ہماری جماعت کا ڈی این اے جذباتی نہیں ہے، لوگ مار دھاڑ نہیں گالی گلوچ کا جواب مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا نظریہ پرفارمنس ہے واپس پاکستان کو اسی پر آنا پڑے گا، گالی گلوچ سے ملکی معیشت پر اثر ہوتا ہے سوشل میڈیا کو میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ داری نہیں ہے نہ پہلے نہ آج حکومتی عہدہ ہے، حکومت کا حصہ نہیں لیکن دعاگو ہوں کہ حکومت دن رات محنت کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دوہرائیں گے، مریم نواز
مریم نواز نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہ صرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہونا چاہیئے، ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور وہ کہتے ہمیں حکومت دو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بارہ سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے نوازشریف نے پلان کو تتر بتر کر دیا ہے جو نوازشریف کی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے لانگ مارچ کی دھمکی دی تو کہا گیا کہ جتھوں سے گھبرانے والے نہیں جبکہ عمران خان اگلی تعیناتی کرنا چاہتے تھے جس میں ناکام ہوئے، جس کیلئے نوازشریف گھبرائے نہیں اور پلان ناکام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھ دیا ہے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ساز باز کررکھی ہے یاسمین راشد اور پرویز الٰہی فیض کی باقیات ہیں جبکہ عمران خان کا اعمال سامنے آنے والا ہے وہ بنکر میں چھپ کر بیٹھے ہیں خواتین کی ڈھال لے کر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہو رہے ہیں مجھے اس سے کوئی غرض نہیں آتے ہی الیکشن کی تیاری کررہی ہو، ایک ایک سیٹ پر روکنگ کررہے ہیں میدان میں کھڑے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم بالکل بھی الیکشن نہیں بھاگے اور کھڑے ہیں بھرپور مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، ایک شخص پہلے کہتا رہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے جب اقتدار میں تھا پہلے اسمبلیوں سےاستعفی دئیے اب واپس لئے گئے، عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا ملک کا آئین طے کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی پانچ سال کیلئے منتخب ہوتی ہیں تو وقت پورا ہونا چاہئیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف جلد واپس آئیں گے اور وہ جلد باعزت بری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات، تحفظات دور کرنے کی کوشش
مریم نواز نے کہا کہ ابھی پلان ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے کیسے بچانا ہے، اگر آئی ایم ایف کی بات مانیں تو پھنستے ہیں اور نہ مانیں تو پھنستے ہیں جبکہ سو فیصد یقین ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار چاہتے ہیں بحران سے ملک کو نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ میری اور شہباز شریف کی آڈیوز آئی ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں جو ملک کے خلاف ہو۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا فوکس صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان میں جاؤں گی اور آنے والے دنوں میں ایک لمبی فہرست ہے جو ن لیگ میں لوگ شامل ہوں گے جبکہ یہ ملبہ جس نے ڈالا ہے یہ اسی کے سر جائے گا مہنگائی تحریک انصاف کی پیدا کردہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News