
چوہدری شجاعت حسین کے بھائی سابق وفاقی وزیر وجاہت حسین اور موسیٰ الہی پر اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ن لیگی نائب صدر محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ ن لیگی رہنما کے گھر پر فائرنگ کرنے پر درج کیا، ایف آئی آر میں وجاہت حسین اور موسی الٰہی سمیت 3 نامزد اور 11 نامعلوم افراد ملزمان ہیں۔
ایف آئی آر کا متن ہے کہ وجاہت حسین اورموسی الٰہی ن لیگی رہنما کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 23 جنوری کو ہونیوالے واقعہ کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد آج درج ہوا۔
یہ بھی پڑھیں؛ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News